ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ اسلامک اسٹڈیز میں ریسرچ اسکالرس میٹ کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ اسلامک اسٹڈیز میں ریسرچ اسکالرس میٹ کا انعقاد

Tue, 18 Apr 2017 22:35:16    S.O. News Service

علی گڑھ، 18/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریسرچ و تحقیق سے کسی بھی یونیورسٹی کا مقام و مرتبہ متعین ہوتا اور اس کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ درس و تدریس اس کا لازمی جز وہے۔ ان دونوں قدروں کے اندر اساتذہ اور طلبأ و طالبات کا رول کلیدی ہے۔ محنت، لگن، اخلاص و پاکیزگی اور تقویٰ و انصاف جیسی اقدار کی مذکورہ دونوں جگہوں پر ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ شعبہ میں آزادانہ علمی ماحول ہو، ہنستی مسکراتی فضا ہو، وحدتوں کی تلاش ہو، عصبیتوں اور دھڑے بازیوں کے خلاف اتحادکی فضا ہو۔ان خیالات کا اظہارعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ اسلامک اسٹڈیز کے صدر پروفیسر عبید اللہ فہد فلاحی نے ریسرچ اسکالرس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہئ اسلامک اسٹڈیز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ان شعبوں میں سے ایک ہے جہاں کے ریسرچ اسکالرس کئی بین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کرچکے ہیں۔اس موقع پر ریسرچ اسکالرس سوسائٹی کو فعال بنانے کے لئے طلبأ و طالبات سے مشورے بھی طلب کئے گئے۔زرین وہاب، نشاط افروز، محمدعرفان اور تنزیل نے طلبأ کی نمائندگی کرتے ہوئے نمازوں کے لئے ایک کمرہ مخصوص کرنے کی صدرشعبہ سے درخواست کی جسے صدرموصوف نے پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مشیر برائے ریسرچ اسکالرس ڈاکٹر عبدالمجید خاں نے کہا کہ اسلامیات کے میدان میں اعلیٰ درجہ کی تدریس اور تحقیق امانت و دیانت کا تقاضا ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل آوری کے نتیجہ میں ہی ایک اچھے مسلمان، اچھے معلم و محقق اور اچھے شہری بننے کی امید کی جا سکتی ہے انہوں نے طلبأ و طالبات کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال سے انشا ء اللہ ایک خاص ریسرچ جنرل شائع کیا جائے گا۔    ڈاکٹر نگہت رشید، کنوینر برائے پندرہ روزہ ریسرچ اسکالر سیمینار نے طلبأ و طالبات کو اس اہم علمی و انتظامی مجلس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اورریسرچ و تحقیق سے وابستہ طلبا ئو طالبات کو اپنا تعاون پیش کرنے کا یقین دلایا۔شعبہئ اسلامک اسٹڈیز کے رواں تعلیمی سیشن میں 52طلبأ و طالبات ریسرچ و تحقیق سے وابستہ ہیں جن میں کم و بیش نصف درجن سے زائدمحققین بیرونِ ملک کے شہری ہیں۔ صدر شعبہ نے ریسرچ سے وابستہ طلبأ کی تعلیمی اور تحقیقی سہولت کی خاطرلائبریری کے اوقات کو بڑھا کر9تا 4بجے شام کر دیا ہے اورریسرچ و تحقیق سے متعلق ان کی حاضری کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔اس موقعہ پر پروفیسر سید احسن اور ڈاکٹر ضیاء الدین ملک بھی موجودتھے۔ریسرچ اسکالر کے اس اجلاس میں ماضی قریب میں تحقیق کی اسناد پانے والے طلبا ئو طالبات کے علاوہ ایم اے سال اول و دوم کے طالبانِ علم بھی موجود تھے۔
 


Share: